شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے ، امریکہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) امریکہ نے شمالی کوریا کے حالیہ بلیسٹک میزائل تجربے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی حالیہ اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا موجودہ وقت کا تقاضا ہے بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی کوریا کو اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے روکنے اس پر مزید پابندیاں عائد کی جانی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :