پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے ‘محکمہ زراعت پنجاب
باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں ‘ترجمان
ہفتہ 19 مارچ 2016 13:06
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں تاکہ ان کودوردراز کی منڈیوں تک باآسانی پہنچایاجاسکے۔
(جاری ہے)
ترجما ن کے مطابق پھل کوزیادہ دور دراز تک ترسیل کرنے کی غرض سے ماہرین زراعت کے مشورے سے پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھوئیں تاکہ پھپھوندی وغیرہ نہ لگے اور پھل کی کوالٹی برقراررہے۔
پھل کی مناسب وقت پربرداشت اسکی کوالٹی کوبرقراررکھتی ہے پھل کی پختگی عام طور پھل کے بیرونی رنگ سے جانچی جاتی ہے پھل کی برداشت کیلئے سنہری زرد رنگ بہترین سمجھاجاتاہے۔پھل ہاتھ سے توڑنازیادہ مناسب ہے کیونکہ اس سے پھل کی ڈنڈی بھی ساتھ آجاتی ہے وقت سے پہلے برداشت کی صورت میں بیر کاذائقہ ترش ہوجاتاہے -مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.