فلائی دبئی طیارہ حادثہ کی درد ناک ویڈیو منظر عام پر آگئی
تازہ ترین : 1
فلائی دبئی طیارہ حادثہ کی درد ناک ویڈیو منظر عام پر آگئی

فلائی دبئی طیارہ حادثہ کی درد ناک ویڈیو منظر عام پر آگئی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء): آج صبح دبئی سے روس جانے والا بوئنگ طیارہ روستوف آن دون ائیر پورٹ پر گرکر تباہ ہوا جس میں 55 مسافروں اور 7 کریو ممبرز کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حادثے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، تاہم اب حادثے کا شکار ہونے والے اس بدقسمت طیارے کے حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں طیارے کو کریش ہوتے ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طیارہ کریش ہونے کے بعد جائے حادثہ سے آگ کے شعلے اُٹھتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

طیارہ حادثہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاہم حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔ جبکہ فلائی دبئی میں لواحقین کی سہولت کے لیے میڈیا کال سینٹر بھی قائم کر دیا ہے جہاں سے لواحقین اس حادثے سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، طیارہ کریش ہونے کے اس دردناک ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/03/2016 - 12:57:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں