بھارت سے فائنل جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے ،سپورٹس کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا ،شعیب صدیقی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں بھارت سے فائنل جیتنے والی پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ کونسل کے چئیرمین میاں جاوید علی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو تحائف دیے۔

ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کا فروغ صحت مند شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے بالخصوص یوتھ کو معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی ہونے چاہیے بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی شعبہ بھی کرپشن اور اقربا پروری سے محفوظ نہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو سیاست سے پاک کیا جائے انہوں نے ڈیف کرکٹ ٹیم کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ٹیم کے کھیلاڑیوں کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور عبدالعلیم خان کی طرف سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں میاں جاوید علی نے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طر ف سے 9سے 14مارچ تک دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی تفصیلا ت اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ا س کونسل نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دی

متعلقہ عنوان :