خوشحالی بنک فٹ بال چمپیئن شپ کا پہلا میچ الغازی فٹ بال کلب نے جیت لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:50

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)خوشحالی بنک فٹ بال چمپیئن شپ کا پہلا میچ الغازی فٹ بال کلب نے جیت لیاسنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصلہ پلینٹی کیک پر ہوا فائنل میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گاتفصیلات کے مطابق خوشحالی بنک کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1 فٹ بال گراوٴنڈکھیلا جانے والا چھ روزہ پہلا فٹ بال میچ حمزہ شہید فٹ بال کلب اور الغازی فٹ بال کلب اٹامک انرجی کے درمیان میچ کسی گول کے برابر رہاسنسنی مقابلے کے بعد فیصلہ پلینٹی کیک کے زریعے کیا گیاجس میں حمزہ شہیدنے ایک گول کیا جبکہ الغازی نے تین گول کرکے حمزہ شہید فٹ بال کلب کو شکست دے دی اس میچ میں مہمان خصوصی مرزامنصورایریا منیجر خوشحالی بنک،ملک اصغر برانچ منیجر،ارشدحسنین کھوسہ ،چیئرمین یوسی 9 شیخ اسرار احمد،کرنل مجاہدالله ترین،محمود کھتران تھے ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کی حصہ لینے والی کل 8 ٹیمیں جن میں الہلال فٹ بال کلب ،الفتح فٹ بال کلب ،وٹوالیون فٹ بال کلب ،وکڑی فٹ بال کلب ،الغازی فٹ بال کلب ،حمزہ شہیدفٹ بال کلب ،ایم زیڈفٹ بال کلب شامل ہیں فائنل میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گاجیتنے والی ٹیم کو پہلا انعام ۔

(جاری ہے)

35 ہزاربمعہ ٹرافی ،دوسرا انعام 30 ہزاربمعہ ٹرافی ،تیسراانعام25 ہزاربمعہ ٹرافی دی جائے گی اس موقع پر علاقہ معززین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔