ورلڈ ٹی 20 : قومی ٹیم کے جذبات ابھارنے کیلئے 2نئے گیت ریلیز

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کا جذبہ ابھارنے اور پاکستان کی جیت کے لئے دعاؤں پر مبنی2 نئے گیت لاہورمیں ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار ظفر اقبال کی جانب سے ’سجنو! اپنی قومی ٹیم‘ کا گیت ریلیز کیا گیا ہے، ظفر اقبال چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہر صورت شکست سے دوچار کرے۔ایک اور گیت ابھرتے گلوکار وں احسان اورطاہر نے تیا رکیا ہے ، اس گیت میں بھی قومی ٹیم کا ولولہ بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔