سیکس ٹیپ سکینڈل، ریسلر ہلک ہوگن کو 11کروڑ ڈالر کے حقدار

نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی، وکلاء ہوگن

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:50

سیکس ٹیپ سکینڈل، ریسلر ہلک ہوگن کو 11کروڑ ڈالر کے حقدار

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے سابق ریسلر ہلک ہوگن کی سیکس ٹیپ جاری کرنے پر گوکر ویب سائٹ کو انھیں ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی۔

ہلک ہوگن نے ایک سیکس ٹیپ شائع کرنے پر گوکر نامی ویب سائٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔اس مقدمے کو آزادی صحافت اور معروف شخصیت کے نجی زندگی کے حق کے درمیان لڑائی کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو سنہ 2012 میں جاری کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں ہلک ہوگن اپنے ایک دوست کی اہلیہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کررہے تھے جب خفیہ طور پر اس عمل کی ریکارڈنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ گوکر کے وکلا نے دلیل پیش کی کہ اگرچہ جج صاحبان ویب سائٹ کے عمل کو ناگوار سمجھ سکتے ہیں لیکن آزادی صحافت کے خیال کو قائم رکھنا زیادہ اہم ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ گوکر نے ویڈیو شائع کرنے سے قبل ان کے موٴکل یا ویڈیو میں موجود خاتون سے رابطہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے 1980 اور 1990 کی دہائی پر مشتمل اپنے طویل کیریئر میں پروفیشنل ریسلر کے طور عالم گیر شہرت حاصل کی تھی۔