پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کو ایڈن گارڈنز کے نئے ہیرو کا انتظار

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48

پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کو ایڈن گارڈنز کے نئے ہیرو کا انتظار

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج شام پاکستان اور بھارت کے درمیان ایڈن گارڈنز پر کھیلا جائے گا ، ایڈن گارڈنز وہی گراؤنڈ ہے جہاں پاک بھارت ہر مقابلے کے بعد پاکستان کی عوام کو ایک نیا ہیرو ملا ۔

(جاری ہے)

1987ء میں یہاں کھیلے گئے پاک بھارت ون ڈے میں سلیم ملک 72رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ہیرو بنے ، 1989ء میں وسیم اکرم نے اس گراؤنڈ پر اپنے باؤلنگ کے جوہر دکھاکر شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے ،1999ء میں اسی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سپیڈ سٹار شعیب اختر کے راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو کیے گئے دو مشہور زمانہ یارکرز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔

2004ء میں سلمان بٹ نے اسی گراؤنڈ پر اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنا کر انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کیا جبکہ 2013ء میں ناصر جمشید نے ایڈن گارڈ نز پر سنچری سکور کرکے پاکستان کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دیکھنا یہ کہ آج شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے کون سا نیا ہیرو سامنے آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :