پی ایس ایف میں سکواش کی بحالی کیلئے سیریز کے انعقاد کا فیصلہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)ایک زمانہ تھا جب کرکٹ اور ہاکی سے قبل اسکواش ہوا کرتا تھا اور ہم اس کے بادشاہ تھے' ان خیالات کا اظہار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بنیادی محرک سلمان سرور بٹ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سلمان سرور بٹ کنونشن سینٹر کراچی میں جہانگیرخان اور جان شیر خان جیسے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں، جنھوں نے دہائیوں تک دنیا میں راج کیا، کو متحرک کرنے کے لیے کنونشن سینٹر کراچی میں موجود تھے جہاں انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انھوں نے پرعزم انداز میں کہا کہ اس کھیل کی دوبارہ بحالی ہوسکتی ہے جس کے لیے انھوں نے عظیم کھلاڑیوں اور اسکواش کے چمپینز کے درمیان سیریز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو پاکستان اور مصر کے کھلاڑیوں کے درمیان 4 اپریل سے پاکستان ائرفورس (پی اے ایف) میوزیم میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) سید رضی نواب نے سرور سلمان بٹ اور عظیم جہانگیر خان کی موجودگی میں تقریب کی سربراہی کی۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ'اس ایونٹ کاحصہ بننے پر بڑی خوشی ہے بالخصوص فیڈریشن کے ساتھ جو وڑن بھی رکھتی ہے اور کچھ نیاکرے گی، مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس ملک میں اب بھی ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ نوجوانوں کو صرف موقع دینے کی بات ہے'۔سابق عالمی چمپیئن کا کہنا تھا کہ'ایک وقت تھا کہ اسکواش کی دنیا میں صرف پاکستانی کھلاڑی نمایاں ہوتے تھے اور میرے اور جان شیر کے درمیان ہم نے سب کچھ جیتا لیکن آج سرفہرست دس کھلاڑیوں میں ایک بھی ہم سے نہیں اور ہم یقینی طورپر اس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں'۔سیریز 'مستقبل کو مدنظر رکھتیہو' پاکستان کے ماضی کو یاد کرنے کے لیے میلے کے طرز پر انعقاد کیا جائے گا۔