کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تازہ ترین کارروائی میں حساس ادارے نے لیاری جنرل اسپتال کے قریب سے بابالاڈلہ بزرگ کمیٹی کے رکن ماما رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم ماما رشید لیاری میں بابا لاڈلہ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گرد جنت گل اور راشد منہاس کو گرفتار کر لیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش اور اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :