مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ پرسوں ہوگا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں حتمی فیصلہ کل (پیر )کو متوقع ہے ، وزیراعظم محمد نوا زشریف نے بزرگ سیاستدان وسابق وزیرا عظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد طلب کر لیا ، سردار سکند حیات آج اتوار کو نکیال سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں انکی پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد، کشمیر کونسل کے ٹکٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف سردار سکندر حیات کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سے اتحاد سے متعلق اعتماد میں لیں گے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوا ز شریف سردار سکندر حیات سے مشاورت کے بعد آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا حتمی فیصلہ کریں گے واضح رہے کہ سردار سکندر شدید علالت کے باعث نکیال سے اسلام آباد پہنچیں گے یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس میں ن لیگ کی آ ئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :