پاک انڈیا میچ ، سماجی میڈیا پر بھی پاک بھارت شائقین آمنے سامنے
تازہ ترین : 1
پاک انڈیا میچ ، سماجی میڈیا پر بھی پاک بھارت شائقین آمنے سامنے

پاک انڈیا میچ ، سماجی میڈیا پر بھی پاک بھارت شائقین آمنے سامنے

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 7 بجے شروع ہوگا تاہم سماجی میڈیا پر پاک بھارت شائقین آمنے سامنے ہیں ، ادھر گوگل ڈوڈل پر بھی زور کے جوڑ کا رنگ چڑھ گیا ۔ دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریف کولکتہ کے میدان میں آمنے سامنے ہونگے جب کہ دوسری جانب سماجی میڈیا پر کرکٹ شائقین نے دنگل لگا لیا ہے جہاں ٹوئیٹر پر انڈیا ورسز پاکستان ٹرینڈ پہلے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف گوگل ڈوڈل پر بھی اس مقابلے کا رنگ چڑھ گیا ہے جس نے اپنے لوگو کو بھی اس میچ کی نسبت سے ڈھال لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 19/03/2016 - 12:30:59

اپنی رائے کا اظہار کریں