ادا کار محمد علی کو ہم سے بچھڑے دس سال بیت گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:25

ادا کار محمد علی کو ہم سے بچھڑے دس سال بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) تین دہائیوں سے زائد عرصے تک بے شمار فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے۔مکالمے کو ڈرامائی لہجہ دے کر اپنی جداگانہ شناخت بنانے والے محمد علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا۔

(جاری ہے)

آواز کے جادو سے روشنیوں اور رنگوں کی دنیا میں داخل ہوئے۔ ریاض شاہد کی فلم خاموش رہو اور ہمایوں مرزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آگ کا دریا میں ایسی پرفارمنس دی کہ صرف ایک بڑا آرٹسٹ ہی نہیں اداکاری کا ایک نیا اسلوب بھی سامنے آیا۔دو دہائیوں سے زائد عرصے تک سکرین پر راج کرنے والے محمد علی نے تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔