قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا،

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ پیر شروع ہوگا، تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں ملتان سٹیڈیم میں ملتان اور لاڑکانہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کراچی اور بہاولپور کی ٹیمیں مد مقابل ہونگے، گروپ بی میں سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم میں آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ سیالکوٹ سے ہوگا اور اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ایبٹ آباد اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا، 26 مارچ کو سیمی فائنل مقابلے جبکہ 31 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا،

متعلقہ عنوان :