عالمی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

نیو یارک ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) عالمی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ہے کیونکہ عالمی سرمایہ کاروں نے امریکا کی جانب سے مستقبل کی سرمایہ کاری پرحاصل ہونے والے منافع سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا اسی طرح یورپین سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام رہا۔ پیر س میں سٹاک مارکیٹ کی شرح نمو0.4فیصد جبکہ فرینکفرٹ میں 0.6فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یورپین سینٹرل بینک کے ماہر اقتصادیات پیٹر پریٹ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ کا مرکزی بینک شرح سود میں مزید کمی کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :