گنی میں ایبولا کی وبا پھر پھوٹ پڑی،4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:50

کوناکری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء )مغربی افریقی ملک گنی میں ایبولا کی وبا پھر سے پھوٹ پڑی ،جنوبی علاقے اینزریکورے میں4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی کے جنوبی علاقے اینزریکورے میں4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گنی کے محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

حکام کا خیال ہے کہ ایبولا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ جن افراد میں ایبولا وائرس پایا گیا ہے، اْن کے خاندان کے تین افراد گزشتہ دنوں اسی وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت اور کئی دوسرے اداروں نے بھی اپنے خصوصی ماہرین کو اینزریکورے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اس علاقے میں بند کیا گیا ایبولا ٹریٹمنٹ یونٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔