جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے
تازہ ترین : 1
جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر ..

جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ۔2016ء )جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے سابق وائس چانسلر اور وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ بات جرمن دارالحکومت برلن میں ویسٹرویلے فاوٴنڈیشن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اْن کی عمر 54 برس تھی اور وہ ایک طویل عرصے سے خون کے سرطان میں مبتلا چلے آ رہے تھے۔ اْنہیں گزشتہ سال نومبر میں حالت خراب ہو جانے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا اور وہیں اْن کا انتقال ہو گیا۔ ویسٹر ویلے جرمنی کی فری ڈیموکریٹک پارٹی ایف ڈی پی کے سربراہ بھی رہے۔

وقت اشاعت : 19/03/2016 - 11:48:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں