مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا‘ سیاسی سرگرمیاں شروع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 11:43

مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا‘ سیاسی سرگرمیاں شروع

دبئی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) پاکستان میں بیمار پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا اور سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں‘ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں اور فوری ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے دبئی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی، ہشاش بشاش مشرف اپنے مخصوص انداز میں خود چلتے ہوئے آئے، ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں انہوں نے کسی درد کی شکایت نہیں کی۔اس ملاقات میں کسی کو موبائل فون یا کیمرا لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں ڈاکٹر سے معائنہ کراﺅں گا۔

متعلقہ عنوان :