پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ممالک کے فلمسازوں کا ایک منفرد پیغام جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 11:30

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ممالک کے فلمسازوں کا ایک منفرد پیغام جاری

لاہور/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے نے ہر کسی کو ہی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ بڑا ہو یا چھوٹا کوئی بھی پاک بھارت ٹاکرے کے سحر سے آزاد نہیں ہے۔تاہم اب پاکستان اور بھارت کے معروف اور نمایاں فلمسازوں نے اس بڑے مقابلے سے قبل ہی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو پیغام میں دونوں ممالک کے 12 فلمسازوں نے مل کر اپنی قوموں کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ جاری کی گئی اس ویڈیو میں 12 فلمسازوں کا ایک ہی خواب ہے ، متحد ہونے کا جذبہ ، جس میں انہوں نے نہایت منفرد انداز میں دونوں ممالک کی عوام کو ایک ہونے اور ایک دوسرے کے دکھ بانٹنے کا پیغام دیا ہے۔ اس منفرد ویڈیو پیغام کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :