روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:09

ماسکو ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) .روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

روسی سویوز راکٹ قازقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے3 خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا۔ خلانوردوں میں ایک امریکی اور دو روسی خلا باز شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق تینوں خلا باز 6 ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :