برازیل کے صدر کے حامی ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:08

ساؤ پالو ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) برازیل کی صدر کے حامی ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی صدر ڈلما روزیف کے خلاف احتجاج کے بعد اب ان کے حامی افراد بھی سڑکوں پر آگئے ہیں جن کا مقصد ڈلما کے اقتدار کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر ڈلما کے حق میں سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے جو ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت اپنا فیصلہ واپس لے اور ان کے خلاف سیاسی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :