زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا کی 25 ویں گرین یونیورسٹی

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:05

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا کی 25 ویں گرین یونیورسٹی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا کی 25 وین گرین یونیورسٹی ہے۔ جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں پھل دار اور پھولدار پوردوں سمیت دیگر مختلف اقسام کے درختوں کی بھر پور شجرکاری کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سر سبز وشاداب اور درختوں میں گھری ہوئی یونیورسٹی دنیا کی پچیسویں گرین یونیورسٹی کے اعزاز کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر حصوں کے مقابلے میں یونیورسٹی کا درجہ حرارت ہمیشہ کم ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ درختوں کی کثرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ ارض کو موسمیاتی تغیرات سے بچانے کے لئے درختوں کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :