گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 کی قیمتوں میں استحکام اور صرف 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:04

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 کی قیمتوں میں استحکام اور صرف 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق دوران ہفتہ کم آمدنی والے افراد کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.14 فیصد جبکہ متفرق افراد کے گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوران ہفتہ 17 اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں کمی جبکہ 31 قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔