عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صنعتوں کی چائے کی قمیت میں 10 تا 15 فیصد کمی

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:04

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صنعتوں نے چائے کی قمیت میں 10 تا 15 فیصد کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے چئیرمین محمد شکیل جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں چائے پیدا کرنے والے ملک کینیا چائے کی فی کلو قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران 3 تا 3.20 ڈالر فی کلو تک کم ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 3.5 تا 4 ڈالر فی کلو تک بڑھ چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کے لئے چائے تیار کرنے والی مقامی صنعتوں نے قمیتوں میں 10 تا 15 فیصد کی کمی کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے مقامی اداروں نے بہترین معیار کی چائے درآمد کرنا شروع کی ہے تاکہ صارفین کو بھر پور ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔