یلجیئم کا پیرس حملوں میں ملوث مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 02:50
برسلز(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) بیلجیئم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو برسلز میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔صالح عبدالسلام گذشتہ سال پیرس میں حملوں کے بعد مفرور تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برسلز میں مولن بیک کے علاقے میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا اور ان کے ایک ٹانگ پر زخم تھا۔
بیلجئم کے وزیراعظم چارلس مچل نے کہا کہ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے صالح عبدالسلام کو جلد از جلد فرانس کے حوالے کر دیا جائے گا۔برسلز میں پولیس کی جانب سے یہ چھاپہ مار کارروائی ایک گھر پر چھاپے کو دوران حاصل کیے انگلیوں کے نشانات ملنے کے بعد کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ڈرامائی فوٹیج میں ان کو پولیس کی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بیلجیئم کے سیکریٹری سٹیٹ برائے پناہ اور مائیگریشن فرینکن کا کہنا تھا کہ ہم نے انھیں پکڑ لیا ہے۔خیال رہے کہ صالح عبدالسلام کا شمار یورپ کے مطلوب ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ پیرس حملوں سے منسلک اہم ترین مشتبہ شخص تھے، جس میں 130 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔یہ چھاپہ مار کارروائی بظاہر کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور جائے وقوعہ پر دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔پیرس حملوں سے منسلک ایک اور الجزائری شہری محمد بیلکائد منگل کو فورسٹ کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کا اس وقت کہنا تھا کہ ان کے خیال میں دو دیگر مشتبہ افراد فرار ہوگئے تھے۔26 سالہ فرانسیسی شہری صالح عبدالسلام برسلز میں پیدا ہوئے تھے اور 13 نومبر کو ہونے والے حملوں سے قبل مولن بیک کے علاقے میں قیام پذیر رہے تھے۔ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ پیرس میں حملوں کے فوراً بعد بیلجیئم واپس آگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.