شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 18 مارچ 2016 22:41

سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر سیکریٹیریٹ میں فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اقرا یونیورسٹی کراچی اور شعبہ بزنس ایدمنسٹریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیرِ اہتمام بزنس مینجمنٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے عنوان پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے کی۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس اقرا یونیورسٹی میں 4اور 5جون 2016کو منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی شراکت داری ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالاجی اور بزنس مینجمنٹ آج کے دور میں بہت اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ جو اقوام انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالاجی اور بزنس مینجمنٹ میں آگے ہوں گی ان اقوام کی معیشت مضبوط ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے محققین بزنس مینجمنٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔