ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کیجانب سے(کل) سکھر میں ارتھ آور تقریب منعقد کی جائیگی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:40

سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) سکھر میں بھی ”ارتھ آور“ شاندار طور پرمنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف)سکھر کے پراجیکٹ کو آرڈینیٹر توحید غنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس حوالے سے(کل)19مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے ایک گھنٹہ تک "آرتھ آور ایونٹ "کے عنوان سے ایک تقریب پی ٹی سی ایل مین ٹیلیفون ایکسچینج سکھر میں منعقد ہوگی، واضح رہے کہ ارتھ آور کے دوران پوری دنیا کے ساتھ ہزار سے زائد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی اور زمین سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :