وزیر اعلیٰ سندھ کی کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کی مذمت
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ سندھ کی کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کی مذمت

کراچی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر کریکر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ہماری بہادر فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کا علاج کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کریں اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 22:39:33

اپنی رائے کا اظہار کریں