امن وامان کی صورت حال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، کور کمانڈر کراچی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ بہتری کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ ابھی اور آگے بڑھنا ہے۔ حاصل کردہ اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ وہ جمعہ کو اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی نے نے کہا کہ اے ایس ایف ایک قابل فخر ادارہ ہے۔ اے ایس ایف ہر دم مستعد، ہوشیار اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے 45 ویں بیسک ایوی ایشن سیکورٹی کورس اور 20 ویں آفیسرز بیسک ایوی ایشن سیکورٹی کورس کی کامیابی تکمیل پر اے ایس ایف کے پاسنگ آؤٹ سے پاس ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اے ایس ایف ایک قابل فخر ادارہ ہے۔ آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔

متعلقہ عنوان :