ادارے کی کا ر کر دگی کو فعال بنا نے کے لیے سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ا جا ئے ،تما م افسران شہر یو ں کی خد مت کو اولین تر جیح دیتے ہو ئے اپنی کا رکر دگی بہتر بنا ئیں،سا جد کیا نی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا ہے کہ ادارے کی کا ر کر دگی کو فعال بنا نے کے لیے سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ا جا ئے ،تما م افسران شہر یو ں کی خد مت کو اولین تر جیح دیتے ہو ئے اپنی کا رکر دگی بہتر بنا ئیں یہ با ت انہو ں نے انو سٹی گیشن ونگ کے افسران و جو انو ں میں انعاما ت تقسیم کرتے ہو ئے کہی۔

تفصیلا ت کے مطا بق جمعہ کے روز ٹر یفک آ فس میں انو سٹی گیشن ونگ کے افسران و جو انو ں کی جا نب سے بہتر کا رکر دگی پر تقریب تقسیم انعاما ت منعقد ہو ئی جس کے مہما ن خصوصی ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی تھے اس مو قع پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س ، ایس پی صدر بلا ل ظفر ، ایس پی رورل سید مصطفیٰ تنو یر ،ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نو ن ، انچارج کا رسیل انسپکٹر رخسار مہدی ودیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایس پی انو سٹی گیشن نے افسران کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے طے کی گئی حکمت عملی کے متعلق بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ انہو ں نے تما م افسران کی کا رکر دگی کو جا نچنے کے لیے ایک و اضع حکمت عملی وضع کی ہے جس کے تحت تمام افسران کی کارکر دگی پر گر یڈنگ سسٹم کے تحت انہیں نمبر دئیے جا ئیں گئے اور ان نمبر وں کی بنیا دپر اچھی کا رکر دگی دکھا نے والے افسران وجوانو ں کو انعاما ت سے نو ازا جا ئے گا ، جبکہ نا قص کا رکردگی پر سزا دی جا ئے گی ۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر 15دن بعد تما م افسران و جو انو ں کی کا رکردگی کا جا نچا جا ئے گا ۔ گزشتہ 15روز میں مذکو رہ حکمت عملی کے تحت اچھی کا رکر دگی دکھا نے والے افسران و جو انو ں میں انعاما ت تقسیم کیے گئے ۔ اس مو قع پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے ایس پی انو سٹی گیشن کی جا نب سے وضع کی گئی حکمت عملی کو سرا ہا اور دیگر ایس پی صاحبا ن کو بھی مذکو رہ حکمت عملی اپنا نے کی ہد ا یت کی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ ادارے کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے تمام افسران اپنے متعلقہ افسران کی کا رکر دگی کو جا نچنے اور سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے افسران جو بہتر کا رکر دگی پیش کر تے ہیں انہیں انعاما ت سے نوازا جا ئے گا اور ناقص کا رکر دگی پر محکما نہ سزا دی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م افسران وجو ان شہر یوں کی حفا ظت کو یقینی بنا ئیں ملزمان کی کی گرفتار ی اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیا ں کر یں اور شہر یوں کی حفا ظت اور خدمت کو تر جیح دیں تا کہ ادارے کی کا رکر دگی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ ( م م)