امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کا خوف،پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیلئے دفعہ144نافذ کردی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) امتحانات کے دوران بوٹی مافیہ کا خوف،پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیلئے انتظامیہ کی دفعہ144کے نفاذ کی اپیل پر دفعہ144کا نفاذ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں بوٹی مافیہ کے خوف سے پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیلئے انتظامیہ نے دفعہ144کے نفاذ کی اپیل کردی،انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کی اپیل پر امتحانی سینٹرز پر دفعہ144نافذکردی۔

اے ڈی سی جی اسلام آباد نے دفعہ144کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا،اسلام آباد کے ہر امتحانی مرکز پرفوری طور پر دفعہ144نافذ کردیا گیا،امتحانی مراکز کے 200میٹر کے اندرغیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد،دفعہ144امتحانات کے اختتام تک جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :