اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کی پیریڈ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا
جمعہ 18 مارچ 2016 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) 23مارچ پریڈ 2016کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈمیں منعقد کی جا رہی ہے پریڈ میں مدعو کئے گئے شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 20مارچ رات 12بجے سے لیکر 21مارچ دن 1بجے تک اور 22مارچ رات 12بجے سے لیکر 23مارچ دن 3بجے تک ممنوع ہوگا، لاہور سے آنے والی چھوٹی گاڑیاں روات ٹی کراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے گزرتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ سے موٹر وے پر جا سکے گی ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی تمام گاڑیاں ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل کے اوپر سے ہوتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے اور ترامڑی چوک(نعیم طفیل شہید چوک) سے بائیں مڑ کر پارک روڈ سے ہوتے ہوئے راول ڈیم چوک سے مری روڈ سے گزر کراسلام آبا د کے جی سیکٹرز اور کشمیر ہائی پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے براستہ بارہ کہو سے مری بھی جا سکے گی،پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں ، پر یڈ گراؤنڈ کے اطراف میں فیض آباد ،اسلام آبا د ایکسپریس وے، ،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور) ،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں، جو لوگ مری روڈ راولپنڈی سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فیض آباد فلائی اوور استعمال کرکے اسلام آباد ایکسپریس وے شکر پڑیاں فلائی اوور کے بعد نمائش روڈپرپہنچیں گے وہاں سے شکر پڑیاں فلائی اوور سے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1کو استعمال کرکے اپنی کار پاکنگ کی طرف داخل ہوں گے،جو لوگ اسلام آباد سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سبز رنگ اور کالے رنگ کا جاری شدہ کارڈ حاصل کردہ ہیں وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف شکر پڑیاں فلائی اوورکراس کر کے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے اپنی کار پارکنگ کی طرف آئیں گے،مختلف رنگوں کے سائن بورڈز اور فوجی افسران آپ کو اپنی کا رپارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے،جو لوگ راولپنڈی ،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گراؤنڈ کی طرف یو ٹرن لیکر عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر1آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف لے جائے گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.