انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت کی سماعت24مارچ تک ملتوی کر دی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت کی سماعت24مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل منصور آفریدی نے ملزم خالد شمیم،محسن علی اورمعظم علی کا میڈیکل کرانے اوررہائی سے متعلق درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گزشتہ تین پیشوں سے عدالت پیش نہیں کیا جارہا۔سماعت کے دوران ایف آئی اے نے پراسیکیوٹرمقرر کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا جس پر عدالت نے معظم علی کی درخواست ضمانت اورآج دائرکی جانے والی درخواستوں کی سماعت 24مارچ تک ملتو ی کردی.

متعلقہ عنوان :