محکمہ بلدیات کے زیراہتمام 46نئے میونسپل افسران کی تربیت مکمل
جمعہ 18 مارچ 2016 22:24
پشاور۔18 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام نئے بھرتی شدہ 46افسران کی دو مہینوں پر محیط تربیت مکمل ہو گئی ہے ان میں 35افسران انجینئرنگ، 8اکاؤنٹس اور تین انتظامی شعبے سے متعلق تھے اس سلسلے میں لوکل گورننس سکول حیات آباد میں فارغ التحصیل میونسپل افسران کی اختتامی تقریب ہوئی جسکی صدارت سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سید ظفر علی شاہ نے کی جبکہ سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جمال الدین شاہ نے لوکل گورننس سکول کے منتظمین، بلدیاتی نمائندوں اور فارغ التحصیل میونسپل ملازمین پر زور دیا کہ وہ تربیت اور نظم وضبط کا اعلیٰ معیار پروان چڑھائیں تاکہ عوام کو ترقیافتہ ممالک کی طرز پر جدید شہری سہولیات مہیا ہوں اور انہیں بازاروں، گلی کوچوں، قصبوں و دیہات کی سطح پر آلودگی سے پاک صحت افزاء ماحول ملے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنا کام بروقت اور تندہی سے کریں تو ہر جگہ انکی قدر و منزلت ہو گی جبکہ آئندہ عوامی اطمینان کی شرط پر انکی جزا و سزا کے فیصلے ہونگے انہوں نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میونسپل ملازمین کی تمام شعبوں میں پری سروس اعلیٰ تعلیم و تربیت پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر کامیابی سے جاری رہے گا سید ظفر علی شاہ نے یقین دلایا کہ تمام میونسپل افسران اور ملازمین کی دوران ملازمت اور ماقبل تمام شعبوں میں تربیت مکمل کرکے شہری خدمات کا تابع بنایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ اپریل میں اتنے مزید افسران کا تربیتی کورس شروع ہوگا اور اسطرح آئندہ ایک سال کے دوران تمام میونسپل ملازمین کی دوران ملازمت تربیت مکمل کرکے میونسپل خدمات کو ترقیافتہ ممالک کی سطح پر لایا جائے گاانہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ادارہ جاتی استحکام کیلئے سٹیٹس کو کا فرسودہ نظام مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اب صوبے کے تمام حکومتی شعبوں میں میرٹ اور شفافیت کا بول بالا ہو ہے اور کرپشن کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اسلئے سرکاری افسران و اہلکاروں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی خدمت کو شعار بنانے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے شبانہ روز اور بھرپور انداز میں کام کریں۔
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.