پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی اپنے صاحبزادوں ..
تازہ ترین : 1
پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی ..

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ کل کولکتہ آمد متوقع

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ کل کولکتہ آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ کل کولکتہ میں ہو گا۔ اس مقابلے کیلئے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین سمیت عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے اب پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ باخبر ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امکان ہے کہ جمائمہ خان اپنے صاحبزادوں سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کل کولکتہ جائیں گی۔ واضح رہے کہ عمران خان پہلے ہی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلءے کولکتہ پہنچ چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 22:24:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں