صوبے میں اخباری صنعت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود ،مسائل کے حل کیلئے حکومت بھرپور تعاون کریگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 18 مارچ 2016 22:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں اخباری صنعت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن اخبار فروشاں بلوچستان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کے روز انجمن کے صدر حاجی محمد یوسف اور جنرل سیکریٹری میر احمد کی قیادت میں یہاں ان سے ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ کو اخبار فروشوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ اخبار مارکیٹ کے لیے سالانہ گرانٹ اور اخبار فروشوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اراضی کی فراہمی کی درخواست کی، وفد نے وزیراعلیٰ کو انجمن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی، وزیراعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخبار فروش محنت کشن طبقہ ہے جو حلال رزق کی تلاش میں علی الصبح گھروں سے نکلتے ہیں اور لوگوں تک اخبار کی شکل میں تازہ ترین حالات پہنچاتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ محنت کش طبقے کی دل سے قدر کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اس طبقے کے مسائل حل ہوں اور انہیں زندگی کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں، وزیراعلیٰ نے اخبار مارکیٹ کے لیے 10لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ اخبار فروشوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اراضی کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائیگا، انہوں نے حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی۔

(جاری ہے)

وفد نے ہمدردی اور توجہ سے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :