ای سی سی نے 5سالہ نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اجرا ء پیر کوہو گا

بینک ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع ، پی آئی اے کیلئے1 5 1ارب کی حکومتی ضمانت کی منظوری

جمعہ 18 مارچ 2016 21:58

ای سی سی نے 5سالہ نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اجرا ء پیر کوہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے 5سالہ نئی آٹو پالیسی (اے ڈی پی ) 2016-21کی منظوری دے دی، آٹو میٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی ) کو 21مارچ بروز پیر کا باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا،بینک ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی، کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے1 5 1ارب کی حکومتی ضمانت کی بھی منظوری دی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 5سالہ نئی آٹو پالیسی2016-21 کی منظوری دی گئی ۔پالیسی کا مقصد صنعتی گروتھ اور ٹیرف میں توازن لانا تا کہ تمام اسٹیک ہولڈر کے لئے پائیداری یقینی لائے جا سکے ۔ آٹو میٹو ڈولپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی ) کو 21مارچ کا باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینک لین دین پر 0.4فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کی منظوری دی گئی، پی آئی اے کیلئے 51 1ارب کی حکومتی ضمانت کی منظوری دی گئی تاکہ پی آئی اے اپنی ادائیگیاں کر سکے ۔

ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی تجویز پر گندم ؍آٹا کی 15جون تک برآمد کرنے کی منظوری دی،ایف بی آر کی تجویز پر کمیٹی نے لوہے پر 30 جون تک 15فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی منظوری دی اور ایلومینیم الائے پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی منظوری دی۔ کمیٹی نے آر ایل این جی پر چلنے والے آئی پی پیز کی تجویز پر تفصیلی بحث کی اور 1000میگاواٹ کے آر ایل این جی پر چلنے والے آئی پی پیز کیلئے بڈز جمع کرانے کی15اپریل تک توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں ٹی این بی ایل پی ایل کے لئے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، انوشہ رحمان، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :