وزیراعظم کی یوم آزادی کی تقریبات شان شایان طریقے سے منانے کی ہدایت ،سفارشات تیار ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم کی یوم آزادی کی تقریبات شان شایان طریقے سے منانے کی ہدایت ،سفارشات تیار کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

کمیٹی صوبائی اور مقامی حکومتوں کی مشاورت سے سفارشات تیار ، وفاقی ،صوبائی و علاقائی سطح پر یوم آزادی کے پروگرام تجویز کرے گی، کمیٹی 30اپریل تک اپنی سفارشات پیش کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کی تقریبات کو شان شایان طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے سفارشات تیار کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی صوبائی اور مقامی حکومتوں کی مشاورت سے سفارشات تیار کرے گی اور وفاقی ،صوبائی و علاقائی سطح پر یوم آزادی کے پروگرام تجویز کرے گی، کمیٹی 30اپریل تک اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کی تقریبات کو شان شایان طریقے سے منانے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو حب الوطنی کے حقیقی جذبے کے تحت منایا جائے، تقریبات میں قیام پاکستان کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے، یوم آزادی کی تقریبات کو ان کی روح کے مطابق منایا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کی تقریبات کی سفارشات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی۔

کمیٹی صوبائی و مقامی حکومتوں کی مشاورت سے سفارشات تیار کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن، ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم این اے طلال چوہدری، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ابو احمد عاکف، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران گردیزی، چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی وفاقی ،صوبائی اور علاقائی سطح پر یوم آزادی کے پروگرام تجویز کرے گی، یوم آزادی کی تقریبات میں قومی اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیا جائے گا۔ کمیٹی 30اپریل تک اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 21:58:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں