چکوال ‘سڑک پر کھڑے ٹرک سے موٹرسائیکل جا ٹکرا،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 18 مارچ 2016 21:57

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کلرکہار چوآسیدن شاہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے موٹرسائیکل جا ٹکرا،اس باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق سلیم ولد عباس سکنہ تترال نے درخواست دی کہ اس کا بھتیجا حسنین ولد گلزار سکنہ تترال موٹرسائیکل نمبریLXM5314پر کلرکہار سے تترال جا رہا تھا جب نزد بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری پہنچا تو سامنے سے ایک ٹرک نمبریZ4389جس کو ڈرائیور عزیز سکنہ غریبوال چلا رہا تھا نے سڑک پر کھڑا کیا ہوا تھا جو اس کا موٹرسائیکل پیچھے سے ٹرک میں جا لگا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جس پر مقدمہ درج ہوا ۔

متعلقہ عنوان :