ٓیوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں ،عزم و ہمت اور جد و جہد کی یاد دلاتا ہے اس دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت ،ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے

رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 21:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں ،عزم و ہمت اور جد و جہد کی یاد دلاتا ہے اس دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت ،ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے اور ہمیں اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے23مارچ کے حوالے سے ہونے والے ساہیوال ڈویژن انٹر تحصیل کمشنر T20ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی طاہر امین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد منشاء سمیت متعلقہ افسران اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ساہیوال ڈویژن انٹر تحصیل کمشنر T20ٹورنامنٹ میں تحصیل ساہیوال اور چچہ وطنی کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ تحصیل ساہیوال نے 181رنز بنا کر جیتا ۔

جیتنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40ہزار روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔میاں محمد منیر نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی قوم کے نمائندہ کی حیثیت رکھتے ہیں یہ پاکستان کو پوری دنیا میں ایک اعتدال پسند ملک کے طور پر متعارف کروانے کے لئے بھی بہترین ذریعہ ہیں ہمارے کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے ۔