چنیوٹ‘ حکومت پنجاب نے ویگن میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی چیک فراہم کر دئیے

جمعہ 18 مارچ 2016 21:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ویگن میں آگ لگنے کے بعد جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی چیک فراہم کر دیے گئے۔ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ڈی سی او دفتر میں بوکا ماشکیاں کے ندیم اور کاکے کی والدہ کو ایک ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسرچنیوٹ اورایم پی ائے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر 2015 میں فیصل آباد روڈ پر دوران سفر ویگن میں آگ لگنے سے ندیم اور کاکا نامی نوجوان جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان اپنے گھر کے واحد کفیل تھے جس بارے میاں شہباز شریف کو علم ہوا جنہوں نے ان کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی امداد ان کے دکھ کو کم تو نہیں کر سکتی تاہم ان سے وہ چھوٹا موٹا کاروبار کر کے باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر دونوں مرحومین کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :