وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں تیزرفتاری سے ترقی ہورہی ہے‘ایگزیکٹو وائس مئیرچینگ ڈو

جمعہ 18 مارچ 2016 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین کے شہرچینگ ڈو کے ایگزیکٹو وائس مئیر ژاؤ ژی ہانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں تیزرفتاری سے ترقی ہورہی ہے اورہمیں خوشی ہے کہ شہبازشریف جنہیں چینی قیادت انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے زبردست انداز میں اقدامات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمارے بھائی ہیں اورہم اپنے بھائیوں کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں اوراس ضمن میں ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردارادا کیا ہے اورہم ترقی کے سفر میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :