ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 21:51

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 مارچ۔2015ء)ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایم اے / ایم ایس سی کے پارٹ ون ،سیکنڈ،کمپوزٹ کے امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ، ضلع کی ریونیو حدود میں قائم کیے گئے مختلف امتحانی سنٹروں کی 100 گز حدود کے اندر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلہ کی اجازت نہ ہے، ،اس حکم نامے کے تحت کتب،حل شدہ پرچہ جات، گائیڈ، موبائل فون، ڈائریاں، امتحان میں مدد دینے والادیگر مواد و اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی ہو گی ، ، کو ئی بھی امید وار رول نمبر سلپ کے بغیر امتحانی سنٹر میں نہ صرف داخل سکے گا بلکہ امتحان بھی نہ دے سکے گا، اس حکم کی خلاف اورز ی کر نے کے خلاف دفعہ 144کے تحت سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، یہ حکم امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔