جشن بہاراں کا انعقادخواتین اور بچیوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ایم پی اے غزالہ شاہین

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 21:49

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ضیاء) کی رہنماء ایم پی اے محترمہ غزالہ شاہین نے وائٹل جشن بہارا ں میلہ کے ویمن ڈے کے موقع پر خواتین سے خطاب میں کہا ہے کہ جشن بہاراں میں خواتین اور بچیوں کے لیے خصوصی ڈے مختص کر کے انہیں پر سکون اور خوشگوار ماحول میں تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے وائٹل گروپ کی عوامی خدمت بالخصوص علاقہ کی خواتین کے لیے ان کے اعلی جذبات کا اظہار ہے ہارون آباد کے ہر شہری ہر بچے اور بچی کو راحت اور تفریح فراہم کرنا بلاشبہ مثالی اور قابل تقلید اقدام ہے اس سے استفادہ کر کے خواتین اور بچیاں ایک نئی تازگی اور ولولہ محسوس کرتی ہیں اور اپنے گھریلو امور کو زیادہ خوش اسلوبی سے ادا کرتی ہیں دریں اثناء محترمہ غزالہ شاہین ایم پی اے نے خواتین کے لیے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان اسٹالز کی تزئین وآرائش پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سراہا اور خواتین و بچیوں میں گھل مل کر ان سے تفریحی پہلو پر تبادلہ خیال کیا ۔