خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں، اسٹیج کی اداکارہ نرگس کا قومی ٹیم کے نام ..
تازہ ترین : 1
خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں، اسٹیج کی اداکارہ نرگس کا قومی ..

خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں، اسٹیج کی اداکارہ نرگس کا قومی ٹیم کے نام پیغام

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) اسٹیج کی اداکارہ نرگس نے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ کل کولکتہ میں ہو گا۔ اس مقابلے کیلئے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین سمیت عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ کل ہونے والے میچ سے قبل اسٹیج کی معروف اداکارہ نرگس نے قومی ٹیم کے نام پیغام دیا ہے کہ خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے ورلڈکپ کے میچ میں جیت جائیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 21:26:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں