ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سابق کرکٹرز اور سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے ایڈن گارڈنز آئیں گے

جمعہ 18 مارچ 2016 21:09

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سابق کرکٹرز اور سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے ایڈن گارڈنز ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل یوں تو 3اپریل کو کھیلا جائے گا تاہم فائنل سے پہلے ایک فائنل ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں شیڈول اس مقابلے میں جہاں 60ہزا ر کے لگ بھگ شائقین سٹیڈیم کے اندر اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے وہیں دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز اور سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدمیچ دیکھنے ایڈن گارڈنزآئیں گے جبکہ معروف عالم دین علامہ طاہر القادری کی بھی سٹیڈیم آنے کی اطلاعات ہیں ،ان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، انضمام الحق اور وقار یونس جب کہ بھارت کی جانب سے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینز جی ، سابق کپتان سنیل گواسکر ، سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ بھارتی ٹیم کی سپورٹ کے لیے وہاں موجود ہوں گے ۔ میچ سے قبل امیتابھ بچن اور شفقت امانت علی اپنے اپنے ملکوں کے قومی ترانے گائیں گے ۔