لاہور، شارٹ سرکٹ کے باعث رائل پارک لکشمی چوک میں قائم پرنٹنگ پریس میں آگ لگ گی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

جمعہ 18 مارچ 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء ) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث رائل پارک لکشمی چوک میں قائم پرنٹنگ پریس میں آگ لگ گی جس کے باعث پریس میں موجود کاغذوں کے بنڈل اور کیمیکل نے آگ کو بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر پنجاب ایمر جنسی سروسز ریسکیو 1122کے آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کے وقت رائل پارک میں قائم پرنٹنگ پریس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے تھوڑی دیر میں ہی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت سے اٹھنے والے دھوئیں اور شعلوں سے علاقے کے لوگ گھبرا کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کا آگ بجھانے کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں کے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :