چین عا لمی سطح پر فلا ح و بہبود کے کا موں میں تعاون کو فرو غ دے
عالمی معاملات میں چین کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے ہلا ل احمر ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہا ہے،صدر انٹر نیشنل ہلا ل احمر کمیٹی
جمعہ 18 مارچ 2016 20:36
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا) بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے کہا ہے کہ چین کو فلاح وبہبود کے کاموں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے،چین نے جنیوا کنونشن پر دستخط کئے ہیں اوریہ اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہو ئے عالمی سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنا کردار متناسب طریقے سے ادا کر رہا ہے ۔ پیٹر مورر نے جمعہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین اور بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے مفادات مشترکہ ہیں جو کہ جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے سے تفو یض کئے گئے ہیں اور اس کے اضافی پروٹوکول اندرونی اور عالمی سطح پر ہونے والے تنازعات میں متاثرین کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
چین حالیہ سالوں میں تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے اورعالمی معاملات میں اس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
ہلال احمر بھی عالمی استحکام میں اپنا کردارادا کر رہی ہے اس لئے چین اور ہلال احمر کے مفادات مشترکہ ہیں جس کے باعث دونوں مل کر کام کرسکتے ہیں۔ پیٹر مورر نے چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو بھی سراہا ۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر چین کے ساتھ ایسے منصوبوں پر مزید مشاورت کرنے کا خواہشمند ہے جن پر مشترکہ طور پر کام کیا جا سکتا ہے جبکہ چین عالمی سطح پر فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنا مزید حصہ ڈال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر کافی سوچ بچار کرتے ہیں ، ہلا ل احمر معا شی را ہداری سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہی ہے اور ان مما لک میں چین کے بھی مفادات ہیں تا ہم وہاں کچھ مسا ئل بھی ہیں۔ہلا ل احمر ان مسا ئل پر قا بو پا نے کی کو شش کر ہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ مشتر کہ مفادات کے با عث چین سے مز ید معا ونت ملے گی۔انہوں نے چین اور ہلا ل احمر کے ما بین مستقبل میں تعاون کے حوا لے سے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ با ہمی تعاون کو فرو غ دینے کیلئے چین سے متعلق خصو صی نما ئندہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ با قا عدہ اور مستقل مذاکرات کے ذ ر یعے عا لمی سطح کے کے معا ملات میں با ہمی طور پر مز ید کا میابیا ں حا صل کی جا سکتی ہیں جس میں کا رکنوں کی حفاظت اور ان کی صحت سے متعلق بہت سے امو ر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.