پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ،19 زخمی ہوئے

جمعہ 18 مارچ 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے جبکہ صوبے میں 95 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افرادکاتعلق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ضلع پشاورمیں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث صوبے میں 131 مویشی ہلاک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :