پشاور،سکندرشیرپاؤکادورہ مردان،جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

جمعہ 18 مارچ 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤپشاور بس دھماکہ میں ضلع مردان اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کیلئے ان کے رہائشوں پر گئے ۔

(جاری ہے)

تحصیل تخت بھائی میں غم زدہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر دلی رنج و غم ہوا۔

انھوں نے اس موقع پر جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غم زدہ خاندانوں کی بھرپور دادرسی کرے گی اور ان کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا گی۔انھوں نے کہا کہ امن،ترقی اور عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :